کوئی بھی معاشرہ آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، وزیراعظم

کوئی بھی معاشرہ آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ آزادی اظہار کے نام پر مقدس ہستیوں، علامتوں اور آسمانی کتابوں کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیتا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب ساءٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ قرآن پاک، تورات اور انجیل کی بے حرمتی کی اجازت دینا ایک مذموم، گھٹیا اور حقیر ایجنڈے کا حصہ ہے جس کا واحد مقصد عالمی امن کو خطرات سے دوچار کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ او آئی سی اور مہذب دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور مقدس کتب کی بے حرمتی جیسے مکروہ عمل کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ایسے رویوں کو روکنے کی ضرورت ہے جو مذہبی منافرت کو ہوا دیتے ہیں، تشدد کو فروغ دیتے ہیں جبکہ دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں مٹھی بھر شیطانی کرداروں کو امن، رواداری اور اجتماعیت کی ہماری مشترکہ اقدار کو کمزور نہیں کرنے دینا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں