سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بینکنگ کورٹ کراچی منتقل

سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بینکنگ کورٹ کراچی منتقل

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کر دیا گیا۔سابق صدر آصف زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اسلام آباد کی عدالت سے بینکنگ کورٹ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔کراچی کی بینکنگ کورٹ کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز کی دستاویزات بھی موصول ہوگئی ہیں۔کیس کی منتقلی کے بعد اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید نے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست دائر کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجے کے لئے ملک سے باہر جانا ہے نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اورفریال تالپور سمیت دیگر نامزد ہیں جن پر چار ارب روپے کی منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات ہیں۔خیال رہے کہ کیس نومبر 2019 میں نیب کورٹ اسلام آباد منتقل کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں