وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس جاری ہے تاہم نگران وزیراعظم کے نام کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ اجلاس کے دوران بھی اتحادیوں کی جانب سے دیئے گئے نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سمیت اتحادی جماعتوں کی متعدد بار مشاورت ہوئی ہے تاہم نگران وزیراعظم کے نام کا قرعہ تاحال نہیں نکلا۔ آج وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہے تاہم ابھی تک یہ فیصلہ تعطل کا شکار ہے۔وزیراعظم کی ایڈوائس پر آج شام 7 بجے کے بعد اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی، وزیراعظم کی سمری کے بعد فوری اسمبلی تحلیل کرنا یا نہ کرنا صدر کی صوابدید ہو گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments