Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل پر خواجہ حارث نے اپنے کلرک کی مبینہ حراست کا معاملہ اٹھا دیا ،خواجہ حارث نے کہاکہ میرے کلرک کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں مبینہ طور پر ہراساں کیا گیا،جنہوں نے میرے کلرک کو ہراساں کیا اس شخص کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے،یہ اس شخص کی تصویر ہے، میں اپنے کلرک کے وائس پیغام کا ٹرانسکرپٹ دے رہا ہوں،کہتے ہیں تو میں یہ پڑھ دیتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی اپیل پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ، خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر، بابر اعوان و دیگر عدالت پیش میں پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں