9مئی کو آرمی چیف کیخلاف بغاوت کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف

9مئی کو آرمی چیف کیخلاف بغاوت کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سے پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 9 مئی کو شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، وہ دن رہتی دنیا تک یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا، 9 مئی کو جو ہوا یہ ریاست، فوج اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کیخلاف بغاوت تھی۔ٹی ٹی پی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سابقہ وزیراعظم نے ’انہیں‘ دعوت دی کہ پاکستان میں آکر بسیں، جس کے بعد دہشت گردی نے سر اٹھایا، وہ آئے اور سوات میں آکر ادھم مچایا، تھانوں پر قبضہ کیا، آج ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگردی کے حملے دوبارہ شروع ہوگئے، شہدا کی قربانیوں کے بعد ملک میں امن تھا، لیکن اب پھر دہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں