وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ وہ افغانستان ترجمان کے بیان کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے ،ان کا کہنا تھا کہ امن کے لیے ہمیں دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا،نئے آرمی چیف دہشتگردی کے خلاف بہت واضح ہیں،پاکستان کے امن و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ وہ سولو فلائٹ کرکے مسائل حل نہیں کر سکتے تھے، وہ ہر چیلنج پورا کرنے دعویٰ نہیں کرتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مطمئن ہیں کہ امریکہ اور چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنایا گیا،جب وزارت خارجہ کا منصب سنبھالا تو ملک کو فیٹف کا سامنا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments