مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی پاکستان واپسی سے متعلق نجی چینل نے بڑا دعوٰی کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کے فیملی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نوازشریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف 4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے گئے تھے۔ اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔سابق وزیراعظم شہبازشریف پارٹی قائد سے ملنے آئندہ ہفتے لندن پہنچیں گے، نوازشریف سے ملنے آئندہ تین ہفتوں میں رانا ثناء اور خواجہ آصف بھی لندن جائیں گے۔ جاوید لطیف، پرویزرشید سمیت دیگر رہنما بھی لندن پہنچیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments