کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس اپروچ بروئے کار لائی جائے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ``

کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے آؤٹ آف دی باکس اپروچ بروئے کار لائی جائے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اجلاسوں میں مختلف وزارتوں کے اہم امور پر بریفنگ دی گئی،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ کے دوران نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے بہترین انفراسٹرکچر کلیدی حیثیت رکھتا ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ملک میں سڑکوں کی تعمیر و نگرانی کے حوالے سے بہترین کردار ادا کر رہی ہے،ملک کے ایسے حصوں میں روڈ انفراسٹرکچر کو ترجیحی بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے جہاں بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے،بلوچستان میں روڈ انفراسٹرکچر پر خصوصی کام کی ضرورت ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ کراچی تا چمن شاہرہ کی ازسر نو تعمیر پر کام شروع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے،بلوچستان کی دوسرے صوبوں سے رابطہ سڑکوں کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں