نگران حکومتیں انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن

نگران حکومتیں انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا جس میں ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فلیڈ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم، نگران وزرائے اعلی سندھ، بلوچستان کو مراسلہ جاری کیا جس میں اہم ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، جس کے بعد صاف شفاف اور بروقت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے آئینی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔مراسلے میں نگران حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے بہترین ماحول فراہم کیا جائے اور ہر سیاسی پارٹی کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے، نگران حکومتیں صاف شفاف اور برووقت انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت یقینی بنائیں اور انتخابات میں خلل ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔سیکریٹری نے مراسلے میں ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کی پیشگی اجازت کے بغیر تقرر و تبادلے نہ کیے جائیں جبکہ وفاقی اور صوبائی و مقامی اداروں میں ہر قسم کی بھرتی پر عائد پابندی پر عمل کیا جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر ہر قس کی ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں