Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
سپریم کورٹ بار نے انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کا فیصلہ چیلنج کردیا

سپریم کورٹ بار نے انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کا فیصلہ چیلنج کردیا

انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے فیصلہ چیلنج کیاگیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کے فیصلے کو معطل کیا جائے،سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو ملک میں فوری انتخابات کرانے کا حکم دے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری پر انتخابات کا انعقاد غیر آئینی تاخیر کی کوشش ہے ،آئین کے مطابق 90روز میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں