نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ انتخابات کرانا نگران حکومت کا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ہے،انتخابات 90روز میں کرانے ہیں یا فروری میں اس میں ہماری کوئی خواہش نہیں،الیکشن کب ہوں گے؟ نہ ہماری ذمہ داری ہے اور نہ کوئی رائے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ میری پہلی میٹنگ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ تھی،شفاف انتخابات کیلئے نگران وفاقی کابینہ کے عزم سے آگاہ کیا،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر پورا شیڈول دیا ہوا ہے.نگران وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان میں عدم برداشت اور نفرت کی بھٹیاں چل رہی ہیں،اسلام کے نام پر کسی دوسرے مذہب کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے،تمام عقائد کااحترام کرنا ہماری اور ریاست کی ذمہ داری ہے،ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرےگی،2015اور 16کے بعد ملکی حالات خراب ہونا شروع ہوئے،جڑانوالہ واقعے پر سب کے دل دکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو نظرانداز نہیں کرینگے،وزیراعظم نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و بحالی پر زور دیا،نگران وزیراعظم نے ہر وزیر سے اس کی وزارت کے بارے میں بریفنگ لی،معاشی بدحالی، مہنگائی، غربت ایک حقیقت ہے،آئی ایم ایف کے منجمد پروگرام کو دھکا دیکر سٹارٹ کرایا،ہم آئی ایم ایف کے ساتھ سٹینڈ بائی معاہدے میں ہیں،کوشش ہوگی ٹیکسوں کو بے دردی سے خرچ نہ کریں،عوام مشکل میں ہیں، ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments