سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ دیا

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے وزارت داخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔رپور ٹ کے مطابق خط میں بشریٰ بی بی نے عمران خان کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو سابق وزیر اعظم کی سہولیات فراہم کی جائیں، عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرکے بی کلاس مہیا کی جائے۔ سابق خاتون اول نے لکھا ہے کہ عمران خان سابق وزیر اعظم اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں، انہیں قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں