نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں عبدالولی کاکڑ نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، خیال رہے کہ علی مردان ڈومکی کے نام پر پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق کیا اور پھر اسے منظوری کے لیے گورنر بلوچستان کو بھیجا تھا جس کی انہوں نے منظوری دے دی تھی۔ دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلی نامزدگی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گلہ نہیں، جو بھی فیصلہ ہوا اس میں اللہ کی مرضی شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں