چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

چیف الیکشن کمشنر کا صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا ملاقات سے انکار غیر آئینی قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،درخواست سابق جج لاہور ہائیکورٹ عبادالرحمن لودھی کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ الیکشن ایکٹ کی کسی شق کی بنیاد پر صدر کے آئینی اختیار سے اختیار ممکن نہیں، عدالت قرار دے کہ صدر 90روز کے اندر انتخابات کی تاریخ دینے کے اہل ہیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے اختیار محدود ہوتے ہیں،صدر مملکت 90دن میں انتخابات کی تاریخ دینے کیلئے نگران حکومت کی سمری کے محتاج نہیں ہیں،صدر مملکت خود بھی 90روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کی تاریخ کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کیلئے خط تحریر کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کے باوجود ملاقات نہ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں