پاکستان تحریک انصاف عمرکوٹ کے مقامی رہنماؤں کےخلاف روڈ بلاک کرنے،ڈیوٹی امور میں مداخلت کرنے کامقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ سٹی تھانے میں درج مقدمے میں سابق ایم این اے لال چند مالہی کے بھائی لیکراج مل مالہی ، اکبر پلی ، علی نواز شاہانی ، حسین منگریو ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما روبینہ قائمخانی سمیت دیگر رہنماؤں کو نامزد کیاگیا جس کے بعد ڈاکٹر علی نواز شاہانی کو اپنی کلینک جاتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں اے ایس آئی روشن الدین جنجی نے دعویٰ کیا کہ میں سرکاری ڈیوٹی کی ادائیگی کےسلسلے میں گشت پر تھا کہ میں نے دیکھا کہ عمرکوٹ قلعہ کے نزدیک پی ٹی آئی عمرکوٹ کے مقامی رہنما جن میں اکبر پلی ،لیکراج مل مالہی ،علی نواز شاہانی ،حسین منگریو ، شنکر بھیل ،وغیرہ روڈ بلاک کرکے اعلیٰ عدلیہ کےخلاف اور عمران خان کی رہائی کےلیے نعرے بازی کررہے تھے ، انہیں گرفتار کرنےکی کوشش کی مگر یہ لوگ گلیوں میں فرار ہوگئے۔
پی ٹی آئی کےمقامی رہنماؤں کاکہناہےکہ سیاسی انتقام کانشانہ بنایا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments