جب سزا معطل ہو گئی تو نااہلی کیسے رہے گی، ماہر قانون سلمان اکرم راجہ

جب سزا معطل ہو گئی تو نااہلی کیسے رہے گی، ماہر قانون سلمان اکرم راجہ

ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ میری نظر میں نااہلی برقرار نہیں رہے گی،جب سزا معطل ہو گئی تو نااہلی کیسے رہے گی،نااہلی کا تعلق سزا کیساتھ ہے،اگر قانون کی نظر میں سزا وجود نہیں رکھتی تو نااہلی کی بنیاد بھی ختم ہو چکی۔نجی ٹی وی چینل کے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ اچھا فیصلہ ہے، جس طرح یہ مقدمہ چلا جس طرح کا یہ فیصلہ تھااس پر سزا معطلی فوراً ہونی چاہئے تھی،یہ ایک درست فیصلہ ہے، اس مقدمے میں مجھے پوری امید ہے کہ اپیل بھی کامیاب ہو گی۔ماہر قانون کا مزید کہناتھا کہ میری نظر میں نااہلی برقرار نہیں رہے گی،جب سزا معطل ہو گئی تو نااہلی کیسے رہے گی،نااہلی کا تعلق سزا کیساتھ ہے،اگر قانون کی نظر میں سزا وجود نہیں رکھتی تو نااہلی کی بنیاد بھی ختم ہو چکی،ان کا کہناتھا کہ میری نظر میں سزا معطلی تک نااہلی بھی معطل رہے گی،یہ بحث طلب معاملہ ہے میرا خیال ہے کہ نااہلی کیلئے سزا کا وجود ضروری ہے جب سزا نہ رہی تو نااہلی بھی نہیں رہنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں