چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اٹک جیل کے باہر روک لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچ گئیں، وہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کریں گی۔ اٹک جیل کے باہر سکیورٹی ہائی کر دی گئی۔ جیل حکام نے بشریٰ بی بی کو جیل کے باہر روک لیا، ان کے اندر جانے کا فیصلہ سینئر افسران کریں گے۔ تاحال جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments