چیئرمین تحریک انصاف کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عدالت کی جانب سے عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ بھی لے لیا گیا۔ انہیں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سزا معطل ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی، ان کی نااہلی بھی برقرار ہے۔ دوسری جانب صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاڈلے کو بچانے کے لئے خود چیف جسٹس مانیٹرنگ جج بن گئے۔ نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابلِ قبول نہیں گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے۔انہوں نے کہاکہ چور اور ریاستی دہشت گرد کی سہولت کاری ہوگی توملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا 9 مئی ہو، جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ ہو، پولیس پر پٹرول بم کی برسات ہو، سب معاف۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments