تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق پرویز الہی کے خلاف کیس کی احتساب عدالت کے جج ساجد علی نے سماعت کی۔ اس دوران حکومتی وکیل کی جانب سے پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پرویز الہیٰ پر 23 ارب روپے مالیت کے 226 ٹھیکوں میں کرپشن کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments