بلوچستان کی نگران کابینہ کے 6 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی نگران کابینہ کے 6 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی نگران کابینہ کے 6 وزراء نے حلف اٹھا لیا،امان اللّٰہ کنرانی، آصف الرحمان، محمود الحسن مندوخیل، ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی، اعجاز جعفر اور جمال رئیسانی نے بطورنگران وزیرحلف اٹھایا۔نئے نگران صوبائی وزرا کو محکمے الاٹ کردیئے گئے ۔ڈاکٹر امیر محمدجوگیزئی نگران وزیر صحت، امان اللّٰہ کنرانی نگران وزیر قانون، نوابزادہ جمال خان رئیسانی کھیل و ثقافت، محمود الحسن مندوخیل نگران وزیر بلدیات و دیہی ترقی ہوں گے۔سردار اعجاز خان جعفر کو نگران وزیر برائے بہبود آبادی اور آصف الرحمان کو بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں