اسلام آباد ہائیکورٹ :چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ :چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے روبکار جاری کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا فیصلہ گزشتہ روز جاری کیا گیا تھا جبکہ ایک لاکھ روپے کے مچلکے آج جمع ہوئے جس کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری کی۔توشہ خانہ کیس میں کل اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل کی اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ کا عملہ روبکار لے کر اٹک جیل کےلیے روانہ ہوا، جس کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیلدار کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں