چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے ذریعے این آر او لینے کی کوشش کررہے ہیں، حافظ حمداللہ کا دعویٰ

چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے ذریعے این آر او لینے کی کوشش کررہے ہیں، حافظ حمداللہ کا دعویٰ

پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بشری بی بی کے ذریعے این آر او کی ڈیل میں مصروف ہیں،بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ذمہ داری کے ساتھ مؤقف دیا ، ملاقاتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجزموجود ہے، اگر انہیں دوست ملک کا خیال نہ ہوتا تو وہ دکھا دیتے اور ملک اور شخصیت کا نام بھی بتا دیتے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ عمران خان کسی رعایت کے مستحق نہیں، آج ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے حمایتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں