نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے بلوں سے متعلق تشویشناک بیان دیا ہے ۔سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بل تو ہر صورت ادا کرنا ہوگا ، بجلی کے بلز کا معاملہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر دیکھ رہے ہیں،اس حوالے سے آئی ایم ایف کو کچھ تجاویز دی ہیں، جومعاہدے ہوئے وہ ہرصورت پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدے کریں گے اور نہ اپنی ذمہ داریوں سے ہٹیں گے، میں نے اپنے وزرا کو کرنے والے کاموں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، جو کام نہیں کرسکتے ان کا بتائیں کہ وہ کیوں نہیں کرسکتے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، الیکشن ہوگا تو ہم چلے جائیں گے، نگران کابینہ پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments