Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہومیں درج مقدمے کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ ایمان مزاری کے وکلا زینب جنجوعہ اور قیصر امام نے عدالت سے بعد از گرفتاری ضمانت کی استدعا کی۔عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سنے اور 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی، وکلا نے کمی کی استدعا کی جس پر عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen − eight =