گرمیوں میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں : مفتاح اسماعیل

گرمیوں میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں : مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں گرمیوں میں ایک دو گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گرمیوں میں 30 سے 31 ہزار میگا واٹ طلب ہوتی ہے جو سردیوں میں 12 ہزار میگا واٹ رہ جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردیوں میں طلب میں اتنی کمی کی وجہ سے آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز دینا پڑتے ہیں۔انہوں نے پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنے کی مخالفت کی، اور کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ بند کیا گیا تو لوگ مزید ڈالر خریدیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں