علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سائفر کی تحقیقات کے حق میں ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ سائفر کیس کی تحقیقات کےلیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں آزاد جوڈیشل کمیشن ہونا چاہیے جب کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری بالکل غلط ہے، انہوں نے صدر کوبتایا کہ 2 نیشنل سکیورٹی کمیٹیز میں بیرونی مداخلت کی بات ہوئی، مداخلت کیوں ہوئی اور اسے کیسے روکا جاسکتا ہے اس کیلئے سائفر کیس کی تحقیقات کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سائفر کیس کی ایسی تحقیقات نہیں ہونی چاہیے جو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے ساتھ ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں