سابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جب بھی برسر اقتدار آئی ،ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔حیدر آباد میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کو 6 ملین گیلن پانی فی دن کے حساب سے ملے گا، واٹر پلانٹ کا کام پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت میں ہی ممکن ہوا، اس سکیم سے حسین آباد، لطیف آباد اور قاسم آباد کی عوام کو صاف پانی پہنچے گا، صوبہ دو تین ماہ کیلئے بلدیاتی نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا میں نے ایچ ڈی اے کے فلٹر پلانٹ پر نوکری بھی کی ہے، پی پی جب بھی حکومت میں آتی ہے بغیر تفریق کے سہولیات پہنچاتی ہے، ہم نے تھر میں اچھڑو تھر میں بھی بلاول بھٹو کی ہدایت پر پانی پہنچایا، جعلی طریقے سے قابض لوگوں نے شہر کو کھنڈرات بنا دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments