چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے والدہ کی پانچویں برسی پر اُن کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ن لیگ کے قائد نواز شریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نواز کی پانچویں برسی کے موقع پر رائیونڈ میں قرآن و فاتحہ خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی گئی۔تقریب میں شریف خاندان کے افراد نے شرکت کی۔مریم نواز نے آبائی قبرستان میں والدہ کلثوم نواز سمیت خاندان کے دیگر بزرگوں کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی بھی کی۔بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر 2018 کو طویل علالت کے بعد لندن میں وفات پاگئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments