دعا کیجیے اللہ مجھے صبر سے جبر برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے، شاہ محمود قریشی

دعا کیجیے اللہ مجھے صبر سے جبر برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت پیشی پر کہاہے کہ دعا کیجیے اللہ مجھے صبر سے جبر برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا، اس موقع پر اپنے کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں بے قصور ہوں،میں سیاسی قیدی ہوں،دعا کیجیے اللہ مجھے صبر سے جبر برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ میری جج صاحب سے ایک ہی گزارش ہے،کہ انصاف میں دیر تو ہو سکتی ہے لیکن اندھیر ہونی چاہئے،ایک سوال ’’ آپ پر تشدد کیا گیا ‘‘ کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمت سے برداشت کررہے ہیں۔

https://x.com/khurram143/status/1701821094787981432?s=20

اپنا تبصرہ بھیجیں