سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ گئے ہیں، حمزہ شہباز نجی پرواز کے ذریعے قیادت کی ہدایت پربدھ کی صبح 5 بجے دبئی سے لاہور پہنچے، سابق وزیر اعلیٰ چند روز قبل دبئی گئے تھے جہاں سے انہوں نے لندن جانا تھا۔نجی ٹی ٰ وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حتمی اعلان کے بعد حمزہ شہباز کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پروگرام کے مطابق حمزہ شہباز نے دبئی سے لندن نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم بیٹھک میں شرکت کرنا تھی تاہم قیادت نے انہیں دبئی میں ہی رہنے کی ہدایت کی جس پر وہ لندن نہ جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں