صدرمملکت نے الیکشن کیلئے میرے یوم پیدائش کاانتخاب کیا،شیخ رشید

صدرمملکت نے الیکشن کیلئے میرے یوم پیدائش کاانتخاب کیا،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صدرمملکت نے الیکشن کیلئے ان کے یوم پیدائش کاانتخاب کیا۔اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ 11 ستمبر سے 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل ہوگی اور اُکھاڑ پچھاڑ ہو گی ، پیپلزپارٹی کی ورکنگ کیمٹی بھی رنگ دکھائے گی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرسکتی ہے۔شیخ رشیدنے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی سیاست میں جو کچھ بھی ہونا ہے اسی سال ہو جانا ہے ۔30 دسمبر تک حقیقی فیصلے آجائیں گے اور 15 دسمبر تک یہ فیصلہ بھی ہو جائے گا کہ سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں