چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آمد پر پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ آمد پر پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے.واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گذشتہ روز پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں