استحکام پاکستان پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو پچ کی رپورٹ دینے گئے ہیں، نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔(ن) لیگ شاید کسی ’’سپر لیگ‘‘مقابلوں کی منتظر ہے، آئی پی پی کی سیاست میں آمد سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی دیگر جماعتوں کی طرح پولیٹیکل ڈیفالٹر نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments