لال حویلی فوری ڈی سیل کرنے کی شیخ رشید کی استدعا مسترد،محکمہ اوقاف سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید احمد کی لال حویلی فوری ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کردی اور محکمہ اوقاف سے جواب طلب کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں لال حویلی سیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس چودھری محمد اقبال نے کی،ہائیکورٹ راولپنڈی نے پٹیشن سماعت کیلئے منظورکرلی،عدالت نے کہاکہ لال حویلی فوری ڈی سیل کی استدعا مسترد کرتے ہیں جواب آنے دیں پھر کارروائی کرتے ہیں، عدالت نے ایڈمنسٹریٹو محکمہ اوقاف ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو اوقاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پٹیشن کا شق وار 26ستمبر منگل کو جواب طلب کرلیا،ہائیکورٹ نے چیئرمین وقف متروکہ املاک اور ڈپٹی ایڈمنسٹریٹو کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں