Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سابق آرمی چیف سے متعلق پیغام لیکر لندن جانے کی خبروں پر شہباز شریف کا ردعمل آگیا

سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اہم ملاقات اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باوجوہ سے متعلق پیغام لیکر لندن جانے کی خبروں کو رد کردیا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نہ تو وہ گوجرانوالہ گئے اور نہ ہی ان کی کسی سے کوئی ملاقات ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے بلانے پر لندن آئے ہیں نہ کہ کسی کا کوئی پیغام لیکر ۔خیال رہے کہ میڈیا پر خبر گردش کر رہی تھی کہ شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے ، جس میں انہیں پیغام دیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر تنقید نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی کے احتساب کی بات کی جائے، اہم ملاقات کے فوری بعد شہباز شریف پیغام لے کر نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن گئے ہیں تاہم شہباز شریف کی جانب سے تمام خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں