Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں شہید سپاہی شکیل شفقت سپردخاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے گزشتہ روز شہید ہونے والے سپاہی شکیل شفقت شہید کی نماز جنازہ آج شہید کے آبائی گاؤں کبیر والا ضلع خانیوال میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاگیا،نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام، شہید کے عزیز واقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں