Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی اور پھر گرفتاری، پارٹی کا سخت مؤقف آ گیا

پی ٹی آئی کارکنوں کی رہائی اور دوبارہ گرفتاریوں کے معاملے پر پارٹی کا سخت مؤقف آ گیا۔نجی ٹی وی” کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارکنان کی ضمانت پر رہائی اور پھر گرفتاریاں نظام انصاف پر طمانچہ ہیں, بے گناہ ماؤں، بیٹیوں کو فسطائیت کا نشانہ بنا کر اقدار کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ ترجمان نے دوبارہ گرفتاریوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔واضح رہے کہ لاہور پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید سمیت 4 خواتین کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔اُدھر سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eleven + one =