چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں اور درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کوئی کارروائی کااختیار نہیں ہے،الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے،بلکہ ایک ادارہ ہے،توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے،تین رکنی بنچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں سماعت کرے گا،جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بنچ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں