چیئرمین پی ٹی آئی کی 9ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 9ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9مقدمات میں ضمانت خارج کئے جانے کا سیشن عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا،سیشن عدالت کے فیصلوں کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے حکم دیا کہ ضمانت کی درخواستیں سیشن کورٹ میں زیرالتوا تصور کی جائیں۔چیئرمن پی ٹی آئی کی 6درخواستیں سیشن کورٹ اور 3انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں