وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کیلئے بائیو میٹرک اجازت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کی درخواست پر وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وائس چیئرمین تحریک انصاف کی بائیومیٹرک کیلئے بینک سٹاف نے جیل جانا ہے، شاہ محمود کے ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں اور ان کے وکلا کو بھی تنخواہیں دینی ہیں۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments