سراج الحق نے نگران حکومت کو آئی ایم ایف کی ترجمان قرار دے دیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمانی کر رہی ہے، بجلی کی قیمت کم کرنے کی بجائے عوام پر بجلی بم گرایا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے نجی بجلی گھروں (آئی آئی پیز) کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام شدید کرب کا شکار ہیں، ہمارا خیال تھا نگران حکومت آئی آئی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی لیکن نظر ثانی کی بجائے اس نے سارا بوجھ عوام پر ڈالا، جبکہ آئی آئی پیز کی بیشتر کمپنیاں پاکستانی ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام کے بلز میں پندرہ پندرہ قسم کے ٹیکس لگائے جاتے ہیں، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ ہونے چاہیے، عوام کا مسئلہ یہ ہے کہ ادویات مہنگی اور بجلی کا بل ان کی تنخواہوں سے زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو الیکشن مہم چلارہے ہیں انکا مسئلہ عوام نہیں ہے، اس وقت جماعت اسلامی ہی مہنگائی کی بات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں