سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا انتخابات کے مطالبے پر تلملانا سوالیہ نشان ہے۔ جے یو آئی ( ف ) کے بیان پر ردعمل میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کا فیصلہ خود کرتی ہے کسی اور کے کہنے پردھرنے شروع اور ختم نہیں کرتی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری لیول پلینگ فیلڈ کی بات کرتے ہیں جبکہ ایل ایف او کو منظور کرواکر مراعات لینے والے لیول پلینگ فیلڈ سے گھبراتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری عوام کی طاقت سے وزیر اعظم بنیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments