رہنما استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی ملک کو معاشی و سیاسی استحکام دینے کیلئے وجود میں آئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ورکرز کنونشنز کا سلسلہ اور سیاسی رابطہ مہم شروع کرچکے ہیں۔پاکستان سے لازوال محبت ہماری سیاسی جدوجہد کے ساتھ جڑی ہے، ہماری سیاست ملک کے سیاسی نظام کو مستحکم کرنے کیلئے ہے۔مافیاز ملکی معیشت کیلئے خطرہ ہیں، استحکام پاکستان پارٹی نے عوام دوست سیاست کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کو کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہے، جو خود ڈوب رہے ہیں ان کے ساتھ کون ڈوبے گا۔
