Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کو غداری کے مقدمے میں بڑا ریلیف مل گیا

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماصداقت علی عباسی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مل گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کےجج ملک اعجاز آصف نے صداقت علی عباسی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ درخواست گزار بے قصور ہے، پولیس کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالت نے صداقت علی عباسی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ خیال رہے کہ صداقت علی عباسی پر تھانہ آر اے بازار راولپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی، ایف آئی آر غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات کے تحت درج کی گئی تھی، عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

7 + fourteen =