سائفر کیس؛اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2سے 3روز میں کیس کا فیصلہ دینے کا عندیہ

سائفر کیس کے جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2سے 3روز میں کیس کا فیصلہ دینے کا عندیہ دیدیا ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ پیر تک تو نہیں لیکن 2سے 3روز میں کوشش کریں گے فیصلہ دے دیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جلد فیصلہ سنانے کی متفرق درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شیرافضل مروت پیش ہوئے،شیرافضل مروت نے کہاکہ سائفر کیس کا جیل ٹرائل شروع ہو گیا ہے، ہماری درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں آیا، پیر کو پھر جیل سماعت کیلئے سائفر کیس مقرر ہے.چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ میں جلدی کر دیتا ہوں پیر کو تو نہیں لیکن دو تین دن میں فیصلہ کر دوں گا، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ میڈیا میں آیا ہے کہ اڈیالہ جیل منتقلی پر آپ کو اعتراض ہے؟حالانکہ آپ کی اپنی پٹیشن اٹک سے اڈیالہ منتقلی تھی وہ منظور ہوئی ہے۔چیف جسٹس نے شیر افضل مروت سے مکالمہ نے استفسار کیا کہ میڈیا میں آپ کی طرف سے اتنی بحث کیوں چل رہی ہے؟وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ ہماری طرف سے آفیشلی تو ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں