Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
پی سی بی نے غصہ دکھا یا تو شاہنواز دھانی کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا

پی سی بی نے غصہ دکھا یا تو شاہنواز دھانی کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باز پرسی کے فیصلے کے بعد شاہنواز دھانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پیغامات ڈیلیٹ کردیے۔شاہنواز دھانی نے ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سوشل میڈیا پر فاسٹ باولر نے لکھا تھا کہ ’لگتا ہے دھانی پاکستانی باولر نہیں ہے‘۔شاہنواز دھانی نے لکھا تھا کہ چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس میں کسی صحافی اور تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں