Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کے باولر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ورلڈ کپ سے قبل انگلش ٹیم کے باولر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر اسٹیون فِن نے ورلڈکپ سے 2 ماہ قبل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ اسٹیون فِن کو رواں سال گُھٹنے میں انجری ہوئی تھی۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں اسٹیون فِن نے کہا ہے کہ میں گزشتہ 12 ماہ سے اپنے جسم سے جنگ لڑ رہا ہوں اور اب میں نے اس میں شکست تسلیم کر لی ہے۔انگلش فاسٹ باولر نے 2010 میں بنگلادیش کے خلاف انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے 36 ٹیسٹ، 69 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں