Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں سب سے پہلا نمبر بھارت کے سوریا کمار یادیو کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی اوپنر محمد رضوان اور تیسرے پر کپتان بابراعظم ہیں ۔ٹی ٹوینٹی میں باولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشدخان پہلے پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ اس شعبے میں دوسری پوزیشن آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کے پاس ہے ، تیسری پوزیشن پر سری لنکا کے ونیندو ہسرنگا ہیں ۔ آل راﺅنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں ، اس فہرست میں پاکستان کے شاداب خان چوتھی پوزیشن حاصل کیئے ہوئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں