ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ہی بھارتیوں کیلئے بُری خبر، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

ایشیا کپ شروع ہونے سے قبل ہی بھارتیوں کیلئے بُری خبر، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

ایشیا کپ کی ابتدا پر ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی سکواڈ سے باہر ہو گیا جو بھارتی کرکٹ شائقین کیلئے کسی دھچکے سے کم نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی بیٹر کے ایل راہول کو ایشیا کپ کے پہلے 2 میچز سے باہر کر دیا گیا، راہول اپنی فٹنس ثابت نہیں کر سکے وہ کچھ دیگر کرکٹرز کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سے میچ سے قبل ہی اہم کھلاڑی کا ٹیم سے باہر ہو جانا بھارتی ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت کا 2 ستمبر کو پاکستان سے ٹاکرا شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں