ایران نے اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی عائد کردی

ایران نے اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی عائد کردی

ایران نے ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹ چیمپئن شپ کے دوران اسرائیلی ویٹ لفٹر سے ہاتھ ملانے پر ویٹ لفٹر مصطفیٰ راجائی پر تاحیات پابندی عائد کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق پولینڈ میں کھیلی جانے والی ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹ چیمپئن شپ 2023 میں ایرانی ویٹ لفٹر مصطفیٰ راجائی دوسری جب کہ اسرائیلی ویٹ لفٹر مسکن سورسکی تیسری پوزیشن پر رہے تھے ، اختتامی تقریب کے دوران دونوں کھلاڑی اپنے اپنے ملک کا پرچم اوڑھے شریک ہوئے ، اس موقع پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مضافحہ کیا اور ساتھ میں تصاویر بنوائیں۔ ایران کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے راجائی کے اسرائیلی ایتھلیٹ سے ہاتھ ملانے کے عمل کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔اس کے علاوہ راجائی پر کھیلوں کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں